vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: میئر ممدانی کا گھوڑا گاڑی کے کارکنوں کے لیے منتقلی منصوبے کا اعلان

0

 نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے گھوڑا گاڑی کی صنعت ختم کرنے کے منصوبے کے تحت متاثرہ کارکنوں کے لیے منتقلی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں مالی معاونت اور نئے روزگار کے لیے تربیت شامل ہے۔

اکتوبر میں سٹی کونسل نے "رومانچز لا” منظور کیا تھا، جس کے تحت 2028 تک گھوڑوں پر پابندی لگائی جائے گی، تاہم میئر نے ابھی اس پر دستخط نہیں کیے۔ قانون میں تقریباً 200 کارکنوں اور مالکان کے لیے 2027 تک منتقلی کا منصوبہ بنانا بھی شامل ہے۔ منصوبے کے تحت شہر گھوڑا گاڑی مالکان سے میڈیلینز خریدے گا، جبکہ ڈرائیورز اور اسٹیبل ہینڈز کو لاگارڈیا کمیونٹی کالج کے ذریعے جاب ٹریننگ، ٹیوشن امداد اور کیریئر پروگرام دیے جائیں گے۔ ان کے لیے ہیلتھ کیئر، ٹیکنالوجی اور ہنر مند پیشوں میں مواقع کھولنے کے لیے خصوصی پروگرام بھی بنایا جائے گا۔ میئر سینٹرل پارک میں الیکٹرک کیریجز اور پیڈل اسسٹ بائیکس کے امکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، تاہم سینٹرل پارک کنزروینسی نے اس کے بجائے سال بھر چلنے والی پیڈی کیب سروس کی تجویز دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.