vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں تیسری بین الاقوامی حج کانفرنس کا آغاز ہوگیا

0

سعودی عرب میں تیسری بین الاقوامی حج کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں 8 سے 11 جنوری تک جاری رہنے والی بین الاقوامی حج کانفرنس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ مختلف ممالک کے وزراء سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں پاکستان کے نگران مذہبی امور انیق احمد اور مولانا طاہر اشرفی بھی شریک ہیں جنھوں نے نمائش کا دورہ کیا اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربعیہ سے ملاقات کی جس پوری دنیا سے آنے والے لاکھوں عازمین حج کے لئے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا بین الاقوامی کانفرنس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے سٹالز میں دوران حج جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت دیگر اشیاء کی نمائش بھی کی جا رہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.