vosa.tv
Voice of South Asia!

میاں نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملکی ترقی کو فروغ دیں گے،مسلم لیگ ن

0

سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے نااہلی کی مدت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلوں سے عدلیہ کا وقار بحال ہوتا ہے اور جمہوری تسلسل کو فروغ ملتا ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لیگی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہلی کے فیصلے کو جس طرح سے واضع کیا ہے اسکو پوری قوم سراہتی ہے اور اس سے میاں نوازشریف کو جس طرح ایک سازش کے تحت تاحیات نااہل کیا گیا تھا اس میں بھی انصاف ہوا ہے میاں نوازشریف قوم کے مقبول ترین لیڈر ہیں جو چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملکی ترقی کو فروغ دیں گے اجلاس سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر،صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ،جنرل سیکرٹری مرزا منیر بیگ، چوہدری سجاد علی،جمیل ربانی،ملک ہمایوں،مخدوم امین تاجر اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا آخر میں لیگی عہدیداروں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.