vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی

0

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برھان پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹریکٹر ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل کر مار ڈالا۔ا ندور کی اچھارپور شاہراہ  پر ایک ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس اندوہناک حادثے کی ویڈیو سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے گنے سے لدے ٹریکٹر نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نیچے گر گئے جس میں سے ایک بال بال بچ گیا جب کہ دوسرا ٹریکٹر کے پہیوں تلے کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کو دیکھتے ہی قریب لوگوں نے مدد کے لیے دوڑ لگا دی تاہم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف کیا کارروائی ہوئی اس بارے میں تفصیل معلوم نہ ہو سکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.