بنگلور،خاتون کی بچے کے ہمراہ خودکشی کی کوشش ناکام
بنگلور میں ایک خاتون کی اپنے بچے کے ہمراہ خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ حکام کے مطابق خاتون خود کشی کیلئے گیس سیلینڈر کا استعمال کررہی تھیں۔بنگلورو کے وائٹ فیلڈ میں ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے ایک خاتون کی اپنے اپارٹمنٹ میں بچے کے ہمراہ خودکشی کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ 37سالہ خاتون مبینہ طور پر گھر میں موجود گیس سلنڈر کو لیک کر کے اپنے 5 سالہ نابالغ بچے کے ساتھ خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔حکام نے خاتون کے گھر میں داخل ہوکر بروقت کاروائی کرتے ہوئے خود کشی کی کوشش ناکام بنادی۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون خاندان کے ساتھ بار بار جھگڑے کی وجہ سے پریشان تھی جس کی وجہ سے شوہر کی غیر موجودگی میں اس نے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی ۔بنگلورو کی وائٹ فیلڈ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔