داعش نے ایران میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی
داعش نے ایران میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے ان دو خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جو پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب کے دوران ہوئے تھے۔ان دھماکوں میں ایک سو کے قریب افرادجاں بحق اور 280 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔داعش کی سرگرمیوں اور نظریات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ تخریب کار گروپ ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے سبب پھیلنے والی افراتفری سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔اسلامک اسٹیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دو حملہ آوروں نے یہ حملے کیےہیں جن کی شناخت عمر الموحید اور سیف اللہ المجاہد کے طور پر کی گئی ہے۔