vosa.tv
Voice of South Asia!

دشمن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کےلیے سوچا نہیں جائے گا۔شمالی کوریا کا انتباہ

0

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے فوجی تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی صورت میں شمالی کوریا دشمن ممالک کے دارالحکومتوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے تباہ کن حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ فوجی تصادم کی صورت میں دشمن ممالک کے دارالحکومتوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے سے نہیں ہچکچائیں گے. کم جونگ ان نے کورین پیپلز آرمی کے کمانڈنگ افسران کے ساتھ ملاقات میں زور دیا کہ فوج کو اشتعال انگیز کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔اگر ہمارے مخالفین ہمارے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کا انتخاب کرتے ہیں تو دشمن ممالک کے دارالحکومتوں اور فوجیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایک تباہ کن حملہ کیا جانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.