vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک حادثات  میں5افراد جاں بحق 8 زخمی

0

نیویارک میں سڑک کے دو الگ الگ حادثوں میں پانچ افراد جاں بحق  اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ پولیس ان دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔پانچ افراد اس وقت جاں بحق ہو ئے جب نیویارک سٹی پارک وے پر ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔پیر کی صبح چھ بجے ایک مزدا کار، بروکلین برج پر، ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی۔ نیویارک پولیس کے مطابق کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی جاںبحق ہو  گئے۔دوسری گاڑی کا ڈرائیور حادثے میں زخمی ہوا جسے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے۔پولیس نے فوری طور پر مرنے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے۔نیویارک کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں فوڈ ٹرک کا ڈرائیور اور ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوئے اور انہیں مرہم پٹی کے لیے اسپتال لے جانا پڑا۔یہ حادثہ اس وقت ہوا جب مین ہیٹن کے شمالی حصے میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ہونے والی انتہائی پرہجوم کو ختم ہوئے دو گھنٹے سے بھی کم وقت ہوا تھا۔ٹائم اسکوائر میں ہونے والی اس تقریب کو دیکھنے کے لیے تقریباً ایک درجن بلاکس لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت پین اسٹیشن کے قریب واقع 33 ویں ویسٹ سٹریٹ اور سیون ایونیو کے چوک پر پولیس افسر ایک ممکنہ جرم روکنے کی کوشش کر رہے تھے اور ایک گاڑی کے اندر ہونے والے جھگڑے سے نمٹ رہے تھے کہ اچانک ایک 44 سالہ ڈرائیور، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اپنی گاڑی کو کئی گاڑیوں سے ٹکراتا ہوتا، تیز رفتاری سے فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور ایک فوڈ ٹرک کو ٹکر مار دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.