vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے، چینی صدر

0

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہےکہ وہ دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں سہولت کاری کے لیے عملی اقدامات کرے۔چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ پر پیغامات کا تبادلہ خیال  کیا۔چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں فریقن کو دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور معاہدوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے اور چین۔ امریکا تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی میں سہولت کاری کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ پوری طرح سے ثابت کر چکی ہے اور یہ ثابت کرتی رہے گی کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کا عزم چین اور امریکاکے لیے صحیح راستہ ہے اور اسے ایک نئے دور میں مشترکہ کوششوں کا مرکز بننا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.