vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی پولیس سارجنٹ نے  اہلیہ اور دو بیٹوں کو  قتل کر دیا

0

نیویارک کے علاقےبرونکس ویل پولیس ڈپارٹمنٹ کے سارجنٹ 49 سالہ واٹسن مورگن نے اپنی 43 سالہ اہلیہ اورنیلا مورگن اور دو بیٹوں کو گولی مار کر قتل  کر دیا۔نیویارک کے مضافاتی علاقے میں ایک پولیس سارجنٹ، اہلیہ اور 10 اور 12 سال کے دو بیٹے گھر میں مردہ پائے گئے۔لاشیں مین ہیٹن سے 18 میل شمال میں واقع کلارکس ٹاؤن میں واقع خاندان کے گھر سے ملیں، انتہائی قدم اٹھانے والے سارجنٹ کوپولیس ڈپارٹمنٹ میں کاکردگی دکھانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔کلارکس ٹاؤن پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے اس مرحلے میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ واٹسن نے اپنی اہلیہ اور دو بچوں کو گولی مار کر قتل  کیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے چاروں افراد کو گولیاں لگی تھیں اور سبھی کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ تفتیش کاروں نے گھر سے ایک ہینڈ گن برآمد کی۔برونکس ویل پولیس کے سربراہ کرسٹوفر سیارالے کا کہنا ہے کہ بے گناہ جانوں کے ضیاع پر ان کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔ایک پڑوسی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ، ’میں نے کبھی یہ توقع نہیں کی تھی کہ وہ ایسا کچھ کرے گا۔‘ بچے ہمیشہ باہر کھیلتے رہتے تھے، اور ان کی ماں  سب سے پیاری شخصیت تھی۔اگرچہ پولیس نے مورگن کی جانب سے بیوی اور بچوں کے قتل اور اس کی موت کوخودکشی قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.