vosa.tv
Voice of South Asia!

حوثیوں  نے امریکی فوج پر جوابی کارروائی کی دھمکی دیدی

0

بحیرہ احمر میں یمنی حوثیوں نے ڈینش کمپنی کے جہاز پر حملہ کیا، اس دوران امریکی کارروائی میں کئی حوثی مارے گئے۔امریکی سینٹ کام کے مطابق حوثیوں نے جہاز پر حملے کے دوران امریکی ہیلی کاپٹر پر بھی فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں حوثیوں کی تین کشتیاں ڈوب گئیں، دس جنگجو مارے گئے اور دو زخمی ہوئے۔حوثی ترجمان نے خبردار کیا ہے امریکی فوج کو اس حملے نتائج بھگتنا ہوں گے۔بیانات کی ایک سیریز میں، یو ایس سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ یو ایس ایس گریویلی ڈسٹرائر کے عملے نے میرسک ہانگژو (Maersk Hangzhou) کنٹینر شپ پر فائر کیے گئے دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا، جہاز بحیرہ احمر سے گزر رہا تھا کہ شام کے اوائل میں جہاز سے میزائل ٹکرانے کی اطلاع ملی۔امریکی بحریہ نے بتایا کہ چار چھوٹی کشتیوں نے پھر اسی کارگو جہاز پر اتوار کی صبح چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا اور باغیوں نے جہاز پر چڑھنے کی کوشش کی۔اس کے بعد، طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور ، یو ایس ایس گرویلی اور ہیلی کاپٹروں نے میرسک ہانگژو کی ڈسٹریس کال کا جواب دیا اور حملہ آوروں کو زبانی انتباہ جاری کیا، حملہ آوروں نے جواب میں ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ’امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹروں نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی‘، جس کے نتیجے میں چار کشتیوں میں سے تین ڈوب گئیں اور اس میں سوار افراد مارے گئے، جبکہ چوتھی کشتی علاقے سے فرار ہوگئی۔امریکی اہلکاروں یا آلات کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.