سعودی عرب میں2024کا سورج نئی کرنوں کے ساتھ طلوع
دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی پاکستانی نئے عیسوی سال 2024 کو خوش آمدید کہنے کیلئے پر جوش نظر آئے، سال 2023 کا آخری سورج تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا غروب آفتاب کے منظر نے جہاں بہت سے لوگوں کو اداس کیا تو وہیں انہیں ایک امید بھی دلائی کہ 2024 کا سورج ان کی زندگیوں میں کچھ نیا لے کر آئے گا۔نئی امیدوں، امنگوں اور عزم نو کے ساتھ نئی کرنیں بکھیرتا 2024 کا پہلا سورج آج طلوع ہوا اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے روح رواں غلام شبیر کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے سال 2024 میں پاکستان کی تعمیر و ترقی خوشحالی اور استحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہونے چاہیے مقامی پارک میں سجنے والی تقریب میں انجینئر عرفان احمد ؛ افتخار کھوکھر ؛ منظور علی ؛ شہزاد علی میمن ؛ اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم 2024 میں مہنگائی کے خاتمے ، امن ، ترقی وخوشحالی کیلئے پر امید ہے ؛؛ سال کے آخری سورج کے غروب ہونے کے مناظر کی عکس بندی کے ساتھ پاکستان سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کی ترقی خوشحالی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔