vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ میں طوفان وسیلاب سے سینکڑوں فرانسیسی مسافر پھنس گئے

0

برطانیہ میں مسلسل چوتھے دن شدید طوفان اور سیلاب کے باعث نقل و حمل کا نظام درہم برہم ہوگیا۔برطانیہ پیرس روڈ پر چلنے والی تمام یورو اسٹار ٹرینیں سیلاب کے باعث روک دی گئی ہیں۔ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر ہزاروں مسافر حیران و پریشان ہيں ۔دوسری جانب برطانیہ جانے آنے والی سیکڑوں فلائٹیں بھی ہولناک طوفان کے باعث منسوخ کردی گئی ہيں ۔ تیز ہواؤں کے باعث طیاروں کو لینڈ کرنے میں سخت مشکل پیش آ رہی ہے جبکہ بعض طیارے اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے ہيں۔اسکاٹ لینڈ میں گذشتہ دو دنوں کے دوران سیکڑوں عمارتوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے اور علاقے کے لوگوں کو عارضی پناہ گاہوں میں بھیج دیا گیا ہے۔شمالی اسکاٹلینڈ میں شدید برف باری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ولزم کے دریائے سورن میں طغیانی ہے جس کے باعث سیلاب آگيا ہے ۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے ٹمپریچر مائنس نوتک پہنچ جائے۔برطانیہ ان ممالک میں شامل ہے جو بحری طوفانوں کے باعث اکثر شدید بارشوں اور تباہ کن طوفانوں کا شکار رہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.