vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے زیراہتمام شہید محترمہ بینظیربھٹو کی برسی

0

پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے زیراہتمام نیویارک کے علاقے بروکلین میں  شہید محترمہ بینظیربھٹو کی برسی کے حوالے سے  خصوصی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی کے لوگوں نےشرکت کی۔پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے زیراہتمام نیویارک کے علاقے بروکلین میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی مناسبت سے تقریب کاا نعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کا ۤغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے معروف صحافی افضل بٹ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان کا کہنا تھا کہ ہم  شہید محترمہ بینظیر کو کبھی بھلانہیں پائیں گے،ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا ملا ، وہ دلوں میں بسنے والی لیڈر تھیں اور  ہماری دلعزیز تھیں۔پیپلز پارٹی نیو یارک  کے صدر ظفر چٹھہ کا کہنا تھا  کہ ہم محترمہ کی سولہویں برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے انکے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں۔شہیدمحترمہ  بینظیر کو خراج  عقیدت پیش کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے معروف صحافی افضل بٹ نے کہا کہ  محترمہ کے فلسفے کو  آگے لے کربڑھنا زیادہ اہم ہے، جمہوریت کے لئے جتنی قربانی پیپلز پارٹی نے دی ہے شاید کہیں اور اسکی مثال نہیں ملتی،تقریب میں شریک جیالوں نے نعرے بازی بھی کی۔تقریب میں شریک پارٹی عہدیداروں ،ممبران اور دیگر  کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید ایک مثالی لیڈر تھیں جنھوں نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کو پروان چڑھایا اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریات پر قائم ہے۔تقریب کے شرکاء نے  شہید محترمہ کے اعزاز میں نظمیں بھی پڑھیں۔تقریب کے آخر میں محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.