ریاض انسٹیٹیوٹ آف چارٹڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان سعودی عرب چیپٹر کی سالانہ تقریب کا انعقاد
سعودی عرب میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان سعودی عرب چیپٹر کی جانب سے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان سعودی عرب چیپٹر کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم چارٹڈ اکاونٹنٹس سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی ملکی سرمایہ ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک سے دور رہ کر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور سفارت خانہ پاکستان ایسے تمام افراد کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے اس موقع پر آئی کیپ کے صدر علی لطیف اور سیکرٹری محمد عمران برنی نے سعودی عرب میں مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور تمام ایگزیکٹو پوزیشنز پر موجود پاکستانیوں کو اپنے کام اور صلاحیتوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے کام کرنا ہوگا تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے افراد کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔