vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، سٹی پنشن فنڈز 2023ء شیئراونرانیشیٹوز پوسٹ سیزن رپورٹ جاری

0

کمپٹرولر نیویارک بریڈ لینڈر اینڈ سٹی پنشن فنڈز 2023ء شیئر اونر اانیشیٹوز پوسٹ سیزن رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں بیورو آف ایسٹ منیجمنٹ کی کارپوریٹ گورننس اور ذمہ دار سرمایہ کاری ٹیم کی کارکردگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔کمپٹرولر نیویارک بریڈ لینڈر اینڈ سٹی پنشن فنڈز 2023ء شیئر اونر اانیشیٹوز پوسٹ سیزن کی رپورٹ میں حصص یافتگان کی تجاویز اور ای ایس جی کے بارے میں مبہم معلومات دینے کی جاری کوششوں کیلئے ایک مشکل سال کے درمیان سسٹمز نے اسٹاربکس اور ویلز فارگو میں تاریخی فتح کو نمایاں کیا ہے۔ کمپٹرولر نیویارک بریڈ لینڈر کا کہنا ہے کہ  ہم اسٹار بکس جیسی کمپنیوں کو کارکنوں کی انجمن کی آزادی کا احترام، ویلز فارگو کو امتیاز سلوک سے روکنے سمیت کارپوریٹ گورننس کے معیارات کو بلند کرنے اور زیادہ جامع طور پر ترقی پذیر معیشت کو یقینی بنانے میں مدد کررہے ہیں جو ریٹائرڈ ہونے والوں کیلئے اچھا اقدام ہے۔ کارپوریٹ گورننس اور ذمہ دار سرمایہ کاری ٹیم کی جدوجہد کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں پائیدار تبدیلی آئی ہے۔ کمپٹرولر بریڈ لینڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے نظامی مالیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے کام سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے،ہم 2024 میں کارپوریٹ مصروفیت اور شیئر ہولڈر زکیلئے نئے آپشنز پر غور کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.