vosa.tv
Voice of South Asia!

عمران خان کے قومی اسمبلی نشست این اے 122 کے کاغذات نامزدگی چیلنج

0

عمران خان کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 کے کاغذات نامزدگی کو  مسلم لیگ ن کے میاں نصیر نے چیلنج کردیا

میاں نصیر نے اعتراض کیا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہیں، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے، بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہے، ختم نہیں ہوئی۔

میاں نصیر کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ ہونے کے باعث عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض سننے کے لیے وقت مقرر کردیا ہے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.