vosa.tv
Voice of South Asia!

بیک وقت 10 برش سے پینٹنگ کرنے والا منفرد آرٹسٹ

0

مشرقی یورپی ملک بیلا روس سے تعلق رکھنے والے سرگئی فلینگر ایک خود آموز آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے اپنے ہی طور پر اس فن میں مہارت حاصل کی۔سرگئی نے فن کی دنیا میں شہرت ٹین برش پینٹنگ تکنیک سے حاصل کی، وہ ایک ہی وقت میں 10 برشز سے نہایت مہارت کے ساتھ پینٹنگ کرتے ہیں۔ اس تیکنیک سے کام کے وقت وہ اپنی ہر انگلی کے ساتھ ایک برش منسلک کرکے انہیں اکٹھے استعمال کرتے ہیں۔ جہاں ایک سنگل پینٹ برش کو کینوس پر استعمال کرکے کوئی عمدہ آرٹ بنانا بیشتر لوگوں کے لیے ناممکن ہوتا ہے لیکن سرگئی فلینگر ایک عشرے سے زائد عرصے سے بیک وقت 10 برش ایک ساتھ استعمال کررہے ہیں۔ ان کے ذہن میں کئی پینٹ برش کا اکٹھے استعمال کا آئیڈیا اس وقت آیا جب آرٹ ورک کے دوران مستقل برشز تبدیل کرنے سے وہ پریشان ہوگئے تھے۔ پہلے تو انہوں نے اس کا حل یہ نکالا کہ اپنے دائیں ہاتھ کی تین انگلیوں سے تین برش سے کام کیا اور جب اس کے عادی ہوگئے تو پھر انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں سے دو مزید برشز سنبھال لیے۔بس پھر کیا تھا کچھ ہی عرصے میں انہوں نے دونوں ہاتھوں کی تمام انگلیوں سے برشز کا استعمال شروع کر دیا۔ اب وہ یہ سب کچھ کرتے ہوئے بہت پرسکون اور آسانی محسوس کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.