vosa.tv
Voice of South Asia!

پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

0

کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے خلاف پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم  عادل شیخ کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیاـ

کراچی سے جاری بیان میں ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ نے این اے 238 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جو الیکشن کمیشن نے مسترد کیے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، جسے عدالت میں چیلنج کریں گے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.