بروکلین سب وے ٹریک پر آگ لگنے سے 4 افراد اسپتال پہنچ گئے
نیو یارک کے علاقے بروکلین میں سب وے ٹریک میں آگ لگنے سے دھوئیں کے باعث چار افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایف ڈی این وائی کے مطابق ڈاون ٹاؤن بروکلین میں ہائی اسٹریٹ اور کیڈمین پلازہ میں اے اور سی لائن پر ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع پر عملہ بروقت پہنچا اور متاثرین کو اسپتال پہنچایا گیا، دھوئیں کے باعث مسافروں سے اسٹیشن کو خالی کرایا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب ٹرین اسٹیشن پر آئی تو ایک سوٹ کیس پٹریوں پر تھاجس نے آگ پکڑ لی۔پولیس کے مطابق دھوئیں کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پرا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام لوگ محفوظ ہیں، ایف ڈی این وائے نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔۔