vosa.tv
Voice of South Asia!

این اے130 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

0

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 پر منظور ہوگئے۔

این اے 130 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے نواز شریف کو ریٹرننگ افسر نے آج طلب کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 پر منظور ہو گئے ہیں، ان کے کاغذات بغیر اعتراض کے منظور کیے گئے۔

بلال یاسین کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہوں گے، وہ ان شاء اللّٰہ چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیرِ اعظم منتخب ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات کی اسکروٹنی کے لیے پورٹل بنا رکھا ہے، قانون میں دی گئی تمام شرائط پر نواز شریف کا کیس پورا اترتا ہے۔

وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جو بھی چیزیں درکار ہیں نواز شریف اس پر پورا اترتے ہیں، ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ آپ کی طرف سے تمام چیزیں مکمل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.