vosa.tv
Voice of South Asia!

جرمنی کے شہر میونخ میں”برجز آف ہوپ” تقریب

0

جرمنی کے شہر میونخ میں برجز آف ہوپ، کے عنوان سے تقریب کا انعقادکیا گیا تقریب میں جرمنی میں پاکستان  کی سفیر ثقلین سیدہ نے بطورکلیدی مقرر اور پینلسٹ شرکت کی۔تقریب کا اہتمام معروف کمیونٹی ممبر اور بزنس مین جناب ارسلان منہاس نے کیا ۔کمیونٹی ممبران  سمیت جرمن عوام کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔جرمنی میں پاکستان  کی سفیر ثقلین سیدہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد جرمن عوام کے لیے پاکستان کو اقتصادی اور ثقافتی شراکت دار کے طور پر پیش کرنا ہے ، ثقلین سیدہ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب سے پاکستانی ہنر مند افراد کیلئے جرمن کمپنیوں میں ملازمیتوں کے موقع بڑھیں گے،تقریب کے دیگر مقررین میں سے مسٹر ہانس  اور ڈاکٹر جمیلہ حق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں این جی اویز کے زریعے بہت سے عوامی شعبوں میں کام کر رہے ہیں جس میں صحت ، تعلیم ، انفراسٹکچر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں متعدد پروگرامزچل رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.