نیپال میں شیر کے حملے سے1 بچہ جاں بحق
نیپال کے صوبہ لومبینی میں12 سالہ بچہ جیرا کمیونٹی فاریسٹ کے قریب چہل قدمی کے دوران شیر کا شکار ہوگیا۔صوبہ لومبینی کے ترائی ضلع بردیا میں ایک 12 سالہ بچہ شیر شکار ہوگیا۔ڈویژن فاریسٹ آفس کے ہیڈ پرابین بیداری کے مطابق بچہ بیریہ میں واقع جیرا کمیونٹی فاریسٹ کے قریب اکیلے چہل قدمی کے دوران شیر نے مارا۔شیر کے مسلسل حملوں کی وجہ سے مقامی لوگ گزشتہ چند مہینوں سے شدید دہشت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ملک بھر میں حالیہ مہینوں میں انسانوں اور جانوروں کے تصادم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ چٹوان نیشنل پارک کے انفارمیشن آفیسر گنیش پرساد تیواری نے کہا کہ اس مالی سال میں اب تک شیروں کے حملوں سے کم از کم تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔2021 میں ہونے والی شیروں کی مردم شماری کے بعد اب نیپال میں شیروں کی آبادی 355 تک پہنچ گئی ہے، ملک میں 12 سالوں میں یہ تعداد تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے۔2009 کی مردم شماری کے مطابق بی این پی اور بفر زون میں 18 شیر پائے گئے۔ 2021 میں یہ تعداد بڑھ کر 125 ہو گئی، جو تقریباً سات گنا زیادہ ہے۔اگرچہ نیپال میں شیروں کی آبادی میں اضافے کو بین الاقوامی سطح پر ایک کامیابی کے طور پر لیا جاتا ہے، لیکن یہ ملک کے لیے ایک چیلنجز بن چکا ہے۔