vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی موٹیویشنل اسپیکروویک بندرا کی بیوی پر تشدد کی ویڈیو وائرل

0

معروف بھارتی موٹیویشنل اسپیکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وویک بندرا نے بیوی کو شادی کے اگلے ہی دن گھریلو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہلیہ پر تشدد کرنے پر وویک بندرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔معروف بھارتی موٹیویشنل اسپیکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسروویک بندرا کی خاتون پر تشدد کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وویک بندرا کے سالے ویبھو کواترا نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی یانیکا کے جسم پر گہرے زخم بھی آئے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔یانیکا کے بھائی نے ایف آئی آر میں کہا کہ ’وویک کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا، جب میری بہن یانیکا نے اس معاملے میں مداخلت کی تو میرے بہنوئی نے اسے کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں اس کے پورے جسم پر زخم آئے‘۔وویک بندرا اور یانیکا 6 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ وویک کے خلاف نوئیڈا سیکٹر 126 پولیس اسٹیشن میں دفعہ 323، 504، 427 اور 325 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر وویک بندرا بھارت میں سب زیادہ مقبول ہیں۔ یوٹیوب چینل پر ان کے فالوورز کی تعداد 1.8 بلین سے زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.