بنگلہ دیش سینسر بورڈ نے فلم ’اینیمل‘ سے نازیبا مناظر ختم کردئیے
بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم اینیمل سے بنگلہ دیش سینسر بورڈ نے 27 منٹ کا مواد ڈیلیٹ کروا دیا۔بنگلہ دیش سینسر بورڈ نے فلم اینیمل کو ملک میں ریلیز کرنے کے لیے فلم سے نازیبا مناظر اور مکالمے ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش سینسر بورڈ کی ہدایت پر فلم میکرز نے فلم سے تمام نازیبا مناظر اور مکالمے ڈیلیٹ کر دئیے۔ جس کے بعد اب فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے 56 منٹ ہو گیا ہے۔سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل کو پوری دنیا میں 5 زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا ہے اور باکس آفس پر فلم نے اب تک مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔فلم اینیمل میں رنبیر کپور کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا منڈانا اور ترپتی دمری نے اہم کردار نبھائے ہیں۔