vosa.tv
Voice of South Asia!

اپنی صحت کاخیال رکھیں پر لیکچر دیتے ہوئے بھارتی سائنس دان چل بسے

0

آئی آئی ٹی کانپور میں تقریر کے دوران ایک سائنس داں نے "اپنی صحت کا خیال رکھیں” کہا اور یہ کہتے ہی دھڑام سے نیچے گر گئے، پھر اٹھ نہیں سکے۔ آج کل مختلف ممالک سے اچانک موت کے واقعات کی خبریں ماضی کی نسبت زیادہ سامنے آ رہی ہیں۔ کبھی کہیں سے عین شادی کے موقع پر دل کا دورہ پڑنے سے موت کی خبر تو کہیں سے بیٹھے بیٹھے حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب کسی کے دم توڑ جانے کی خبر۔ ایسی ہی ایک خبر ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور سے موصول ہوئی ہے۔ ائی آئی ٹی کانپور میں گزشتہ روز  سائنس داں پروفیسر سمیر کھانڈیکر اسٹیج پر بیٹھے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ طلبا اور دیگر حاضرین سے خطاب کے دوران انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوکر کہا کہ "سبھی اپنی صحت کا خیال رکھیں۔” اس کے بعد اگلا جملہ کہتے لیکن اسے سے پہلے ہی وہ نیچے گر گئے اور اگلا جملہ زبان سے نہیں ادا ہوسکا۔پروفیسر کے گرتے ہی لوگ ان کی طرف دوڑے اور پروفیسر کو فورا ہسپتال لے گئے لیکن ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کو دیکھ کر مردہ قرار دے دیا۔سمیر کھانڈیکر کانپور کے میکینکل انجینیئرنگ شعبے میں سینیئر پروفیسر تھے اور سنہ 2004 میں اسسٹینٹ پروفیسر کی حیثیت سے آئی آئی ٹی کانپور سے وابستہ ہوگئے تھے۔ 55 سالہ پروفیسر سمیر کھانڈیکر کے پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.