بحرین کے قومی دن پر” صوت الخليج مشاعرہ ” کا انعقاد
بحرین کے قومی دن پر پاکستان کلب بحرین کے زیراہتمام ” صوت الخليج مشاعرہ ” کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے شعراء حضرات سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رخسار ناظم آبادی کا کہنا تھا کہ شاعری نے قوموں کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، دنیا کی کوئی بھی آزادی کی تحریک ایسی نہیں کہ جس میں شاعروں کا حصہ نہ ہو،پاکستان اس کی زندہ مثال ہے ، حضرتِ اقبال ؒکی شاعری نے سوئے ہوئے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی اور قائدِ اعظم کی بے مثال قیادت میں دنیا کے نقشے پر مملکتِ خداداد پاکستان کا قیام اسی ادب کی ایک کڑی ہے مشاعرہ میں ، عزیز ہاشمی ، خرم اقبال عباسی ؛ صابر امانی منصور محبوب چوہدری ،شاہد خیالوی ، ریاض شاہد ، اقبال طارق ، احمد عادل ، عماد بخاری ، سعید سعدی ، اسد اقبال ، نعیم رضا مقبول ،اویس رسول اور دیگر نے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور بھر پور داد وصول کی۔