vosa.tv
Voice of South Asia!

ہماچل میں بارش اور برف باری،سردی میں اضافہ

0

ہماچل پردیش کے کلو، کانگڑا، شملہ منڈی اور کچھ دیگر مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہوئی جس سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات  کے مطابق کرسمس سے پہلے لاہول اسپتی، چمبا اور کنور کی کئی اونچی چوٹیوں پر ہلکی سے درمیانی برف باری ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے تینوں اضلاع میں زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت صفر سے نیچے ہے۔ ریاست کے دھولادھار پہاڑی سلسلے اور کانگڑا ضلع کے بارابنگل، اونچے دروں،کلو اور شملہ کے اونچائی والے علاقے ابر آلود ہیں، جس کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں میں بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔خراب موسم کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے، تاہم یہاں کم سے کم درجہ حرارت معمول پر رہا۔ شملہ اور منالی میں کم ازکم درجہ حرارت چھ ڈگری، نرکنڈہ میں تین ڈگری اور کوفری اور سولن میں چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دھرم شالہ، اونا، ہمیر پور اور بلاس پور کے کئی پہاڑی علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.