vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک پولیس اہلکاروں کو اوورٹائم کی مد میں ایک سو پچاس ملین ڈالر ز فراہم

0

سب وے پر گشت پر مامور نیویارک پولیس افسران واہلکاروں کو اوور ٹائم کی مد میں ایک سو پچاس ملین ڈالرز فراہم کرنے کے باوجود شہری اب تک اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔نیویارک کے شہری جرائم میں کمی کے باوجود خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے جب کہ سب وے گشت پر مامور پولیس افسران وہلکاروں کو اوور ٹائم کی مد میں ایک سو پچاس ملین  ڈالرز فراہم کئے جاچکے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار 2023ء میں سنگین جرائم میں مجموعی طور پر کمی کو ظاہر کیا گیا ہے۔اس سال اب تک، ٹرانزٹ سسٹم میں 2,194 سنگین جرائم کی اطلاع دی گئی جو 2022 میں اس مقام پر رپورٹ کردہ 2,245 سے تقریباً 2 فیصد کم ہیں۔17 دسمبر کو اپ ڈیٹ کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ٹرینوں میں قتل 10 سے کم ہو کر 5، عصمت دری 11 سے کم ہو کر 4 اورڈکیتیوں کے واقعات 582 سے کم ہو کر 521 پر  آگئے جب کہ بڑی وارداتیں 1,096پر رہ گئی ہیں تاہم چوری کی وارداتیں 7 سے بڑھ کر 14 ہو گئی ہیں اور سنگین حملوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اس سال اب تک 539 سے بڑھ کر 554 ہو گئے ہیں۔ بدعنوانی میں بھی تقریباً 19 فیصد اضافہ ہوا ہے اور چھوٹی چوری کی وارداتوں میں تقریباً 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یعنی مجموعی فی کس جرم کی شرح 2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد گر گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.