vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت ٹک ٹاک کے جنون میں3 طلبہ جان سے گئے

0

بھارت کے مرشد آباد ضلع کے سوتی تھانے کی حدود میں واقع ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران 3 طلبہ مال گاڑی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئےجبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی ہے، جبکہ حادثے میں مرنے والے طلبہ کی شناخت سمیع الشیخ، امرال شیخ اور ریاض شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ریلوے پولیس کی جانب سے تینوں طلباء کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا گیا ہے، مرنے والے طلباء اورنگ آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم تھے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پانچوں طالب علم سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لئے ریلوے لائن پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنا رہے تھے، مال گاڑی نے متعدد بار ہارن بجائے مگر بچوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.