vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ میں عام لوگوں کو نشانہ بنائے جانے پر فرانسیسی صدر بولنے پر ہوئے مجبور

0

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ پر صہیونی فورسز کی مسلسل بمباری پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کار ی سے لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ اسرائیل غزہ کو مسمار ہی کر دے۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کاری سے لڑنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسرائیل غزہ کو ہموار کر کے رکھ دے۔اسرائیل کی غزہ میں ظلم کی تمام حدیں پار کرنے پر فرانسیسی صدر بھی بولنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تخریب کاری کے خلاف لڑائی کا مقصد غزہ کو مسمار کرنا ہرگز نہیں ہو سکتا، ہم اس نظریے کی حمایت نہیں کر سکتے کہ شہری آبادی پر بلا امتیاز حملے ہوں۔انھوں نے کہا تخریب کاری کے خلاف لڑائی میں فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند حملے نہیں ہونے چاہئیں، فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کا رد عمل غیر مناسب ہے اسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے، کیوں کہ ہر زندگی اہم ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، جس میں 20,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے، اور 52,586 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.