vosa.tv
Voice of South Asia!

بالی وڈ سپر اسٹار رنویر سنگھ کے مومی مجسمے مادام تساؤ میوزیم کی زینت

0

بالی وڈ سپر اسٹار رنویر سنگھ کے مومی مجسمے لندن اور سنگاپور کے شہرہ آفاق مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے۔بھارتی اداکار نے دونوں مجسموں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر سے مداحوں کو آگاہ کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔انسٹاگرام پوسٹ پر رنویر سنگھ نے کیپشن میں لکھا کہ بچپن سے وہ نامور شخصیات کے مجسموں کے ساتھ اپنے والدین کی تصاویر کو دیکھ کر حیران ہوا کرتے ہیں۔ اداکار نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ ایک دن وہ بھی ان عظیم شخصیات کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اب اس کامیابی سے انہیں بہت خوشی ہے۔رنویر سنگھ نے دوسری پوسٹس میں مجسمے کے ساتھ اپنی والدہ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور انہوں نے مجسمے کو شاندار قرار دے دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.