vosa.tv
Voice of South Asia!

اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں سے نئی فلم ’’ چِکّڑ ‘‘ دیکھنے کی اپیل کردی

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں سے اپنی نئی فلم ’’ چِکّڑ ‘‘ لازمی دیکھنے کی اپیل کر دی۔2013 میں ٹی وی کیئریر کا آغاز کرنے والی پاکستانی نژاد کینڈین اداکارہ اشنا شاہ متعدد پروجیکٹس میں جلوہ گر ہو چکی ہیں اور ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکارؤں میں ہوتا ہے۔اشنا شاہ اپنے اگلے پراجیکٹ ’’ چِکّڑ ‘‘ میں نظر آنے کو تیار ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل کے ذریعے مداحوں سے خصوصی اپیل بھی کی ہے کہ وہ ان کی فلم سینما گھروں میں جا کر دیکھیں۔اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ میری فلم ’ ’ چِکّڑ ‘ 22 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے، براہ کرم اسے تھیٹروں میں دیکھنا یقینی بنائیں، یہ ایک بہت اچھی فلم ہے، میں وعدہ کرتی ہوں‘‘۔اداکارہ ’’ چِکّڑ ‘‘ میں پولیس جاسوس کی بیوی اور ایک لیگ سپنر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ورلڈ کپ میں جانے کا خواب دیکھتی ہے جبکہ پروجیکٹ کو معروف اداکار عثمان مختار نے تحریر کیا ہے اور وہ خود بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.