vosa.tv
Voice of South Asia!

سقوطِ ڈھاکا،مشرقیِ پاکستان کو جدا ہوئے 52 برس بیت گئے

0

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا سانحہ 16 دسمبر 1971ء کو پیش آیا تھا جسے یوم سقوط ڈھاکہ کے طور یاد کیا جاتا ہے۔سقوطِ ڈھاکا کو آج 52 سال مکمل ہوگئے۔ قیامِ پاکستان کے 24 بعد آج ہی کے دن پاکستان کا مشرقی بازو ہم سے الگ ہوگیا تھا۔ اس سانحے میں کس کا کیا کرداررہا یہ فسانہ اب تاریخ کے صفحات کا حصہ ہے۔سابق مشرقی پاکستان قدرت کی فیاضیوں سے مالا مال خطہ تھا۔ اس خطے کے مکین بھی وطن کو چاہنے اور اس چاہت کے اظہار میں کسی سے کم نہ تھے۔ بے مثال جغرافیائی فاصلے اور رنگ، نسل، زبان اور ثقافت کے غیر معمولی فرق کے باوجود سابق مشرقی پاکستان کے مکین دین کی رسی کو تھام کر مغربی بازو میں آباد ہم وطنوں سے جڑے ہوئے تھے۔16 دسمبر کو سقوطِ ڈھاکا سے قبل 24 برس تک سابق مشرقی پاکستان کے مکین ہر بحرانی کیفیت میں باقی ملک کے ساتھ کھڑے رہے۔ 1948 میں کشمیر کے محاذ پر دادِ شجاعت دینے کا مرحلہ ہو یا 1965 کی جنگ، بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے معاملے میں سابق مشرقی پاکستان کے ہم وطنوں نے بھی باقی ملک کا بھرپور ساتھ دیا اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے۔ 1971ء میں پاکستان کی دنیا کی سب سے بڑی اسلامی والی حیثیت ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی اور ملک ہمارا آدھا رہ گیا۔ناقابلِ فراموش اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے جدا ہونے کا غم کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ اس قومی سانحے کے شدید نفسیاتی اثرات آج تک برقرار ہیں۔ یہ سانحہ ہماری ملی تاریخ کے دردناک ترین حادثات میں سے ایک ہے اور اس سانحے کے زخم ہمیشہ ہمیشہ تازہ رہیں گے اور ایک نئی راہ کو تابندہ کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.