vosa.tv
Voice of South Asia!

زنا کے مرتکب بی جے پی ایم ایل اے کو عمر قیدوجرمانے کی سزا

0

اتر پردیش میں ضلع سون بھدرکے دودھی  سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے رام دلار گونڈ کو  لڑکی کی عصمت دری کے نو سال پرانے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے  25 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت کے حکم کے مطابق جرمانے کی پوری رقم عدالت میں جمع ہونے کے بعد متاثرہ کو دی جائے گی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد بی جے پی کے ملزم رکن اسمبلی کی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔عدالت کے سزا سنانے سے قبل ایم ایل اے رام دولار گونڈ کے وکیل نے سزا پر بحث کے دوران رحم کی درخواست کرتے ہوئے کم سے کم سزا دینے کی درخواست کی تھی اور ساتھ ہی عدالت کو یقین دلایا کہ ملزم کی طرف سے متاثرہ کے خاندان کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔اسپیشل پبلک پراسکیوٹرستیہ پرکاش ترپاٹھی نے کہا کہ 12 دسمبر کو سماعت کے دوران عدالت نے رام دلار کو قصوروار قرار دیا تھا اور اسی دن سزا کے تعین کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی ،کیس میں عدالت نے 8 دسمبر کو فریقین کے وکلاء کے دلائل سنے اور 12 دسمبر کو ملزم کو مجرم قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.