بھارت ماں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اترپردیش کے الہ آباد پریاگ راج میں پولیس نے تلاشی کے دوران ماں کے قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا ۔ نوجوان اپنی ماں کو قتل کرکے اس کی لاش کو گنگا میں ڈبونا چاہتا تھا۔ لیکن پولیس کی سرگرمی کے باعث وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکا۔ تفتیش کے دوران ملزم ہمانشو نے بتایا کہ وہ اصل میں بہار کے گوپال گنج ضلع کا رہنے والا ہے اور اپنی ماں پرتیما دیوی کے ساتھ ہریانہ کے حصار میں اپنی بہن کے سسرال آیا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے 13 دسمبر کو اپنی والدہ سے 5 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر پرتیما دیوی نے رقم دینے سے انکار کر دیا۔ جس پر ماں بیٹے میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ملزم نے ماں کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔قتل کے بعد ملزم ہمانشو اپنی ماں کی لاش کو سوٹ کیس میں باندھ کر حصار ریلوے اسٹیشن پہنچا اور اس کے وہ غازی آباد اور پھر ٹرین بدل کر پریاگ راج پہنچا۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان پریاگ راج سنگم کے قریب ایک سوٹ کیس کے ساتھ مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا۔پولیس نے نوجوان کو روک کر پوچھ گچھ کی۔ جس پر اس نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی لاش کو سوٹ کیس کے ساتھ پریاگ راج کے سنگم میں ڈبونا چاہتے تھے۔ تاکہ کسی کو معلوم نہ ہو کہ اس نے اپنی ماں کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے فرانسک ٹیم کی جانب سے تحقیقات کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ملزم نوجوان سے واقعہ کے بارے میں مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔