vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکن معیشت بہتری کی جانب گامزن

0

سری لنکا کی معیشت میں جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی کے بعد سات دہائیوں سے زائد عرصے میں اپنے بدترین مالیاتی بحران سے واپس بہتری کی طرف آرہا ہے۔سری لنکا کے محکمہ شماریات نے ایک بیان میں کہا کہ یہ توسیع 2021 کے اختتام کے بعد پہلی تھی، جس میں کم بنیاد، اعتدال پسند افراط زر، مضبوط ہوتی کرنسی اور کم شرح سود کی وجہ سے اضافہ ہوا۔سری لنکا کے زرعی شعبے میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3 فیصد اضافہ ہوا، صنعتی پیداوار میں 0.3 فیصد اضافہ ہواہے ۔سری لنکا 1948 میں اپنی آزادی کے بعد سے بدترین مالیاتی بحران سے نمٹ رہا ہے جس نے گزشتہ سال بڑھتی ہوئی افراط زر، کرنسی کی قدر میں کمی اور غیر ملکی ذخائر کے کم ہونے کے ساتھ معیشت کو بہتری کی جانب گامزن ہے۔مارچ میں IMF کے 2.9 بلین ڈالر کی مدد سے سری لنکا کی معیشت نے ترقی کا سفر شروع کیا۔ سری لنکا کو IMF پروگرام کے لیے اپنے ٹیکس ریونیو کو بڑھانے، ریاستی اداروں کو نقصان سے بچانے اور مضبوط ذخائر بنانے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کے مرکزی بینک نے شرح سود میں جون سے 650 بی پی ایس کی کمی کی ہے تاکہ شرح نمو کو فروغ دیا جا سکے، اس کے متوازی طور پر نومبر میں افراط زر کی شرح گزشتہ ستمبر میں 70 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر 3.4 فیصد ہو گئی۔فرسٹ کیپٹل میں ریسرچ کے سربراہ دیمانتھا میتھیو نے کہاہے کہ سروسز اور مینوفیکچرنگ سیگمنٹس میں مضبوط بحالی کے ساتھ 2023 کے آخری تین مہینوں میں معاشی بحالی واقعی بہت بہتر ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.