ہالی ووڈ ایکشن وکامیڈی فلم اِف کا ٹریلر جاری
ہالی وڈ کی لائیو ایکشن کامیڈی فلم اِف کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔یہ فلم آئندہ برس سترہ مئی کو ریلیز کی جائےگی۔اِف امریکی لا ئیو ایکشن فنٹاسی کامیڈی فلم ہے اور اس فلم کی ہدایت کاری اور تحریر جان کراسنسکی نے سرانجا م دی ہے ۔ اس فلم میں ریان رینالڈس،کرسنسکی،کیلی فلیمنگ،فیونا شا،ایلن کم اور لیزا کولن زیاس اور دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے یہ فلم اگلے سال سترہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔