انتہاپسند یہودی آبادکار احتساب سے بری الزماں نہیں،سربراہ یورپی یونین
یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈر نے ’انتہا پسند‘ اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کی حمایت کر دی۔یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں کے ذمہ دار "انتہا پسند” اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کی حمایت کی ہے۔یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی یونین کے قانون سازوں کو بتایا کہ میں مغربی کنارے میں حملوں میں ملوث افراد کو سزا دینے کے حق میں ہوں ان کا احتساب ہونا چاہیے اس تشدد کا حماس کے خلاف لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے روکنا چاہیے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ بلاک "مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں کے تشدد سے گھبرا گیا ہے اور اسرائیلی حکومت کے یروشلم میں مزید 1,700 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔وہ اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کرنے والے آباد کاروں پر پابندیوں کی تجویز پیش کریں گے۔