بھارتی پارلیمنٹ میں مشکوک افراد کے داخلے پر بھگڈر
بھارتی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران 2 مشکوک افراد داخل ہو گئے۔ نامعلوم افراد مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے، انہوں نے اپنے جوتوں سے چھوٹا سا ایک ڈبہ نکالا اور پورے ایوان میں دھواں پھیلا دیا۔بھارتی ایوان زیریں میں اجلاس کے دوران 2 افراد کے داخل ہونے پر بھگدڑ مچ گئی، اندر داخل ہونے والے افراد کے پاس سموک بھی موجود تھے۔فوٹیج میں انہیں ایک میز سے دوسری میز پر چھلانگ لگاتے دکھایا گیا ۔ایوان کے اندر موجود ارکان نےبتایا کہ وہ ’آمریت قبول نہیں کی جائے گی‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس کے علاوہ پارلیمنٹ کی حدود سے مزید دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا، امول نامی ایک شخص کا تعلق مہاراشٹر اور نیلم نامی ایک خاتون کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے۔دو افراد کی شناخت ساگر شرما اور منورنجن ڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ایک طرف جہاں لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی جاری تھی وہیں دوسری جانب پارلیمنٹ کے احاطے میں بھی ایک مرد اور ایک عورت نے کنستروں سے رنگین گیس کا چھڑکاؤ کیا اور نعرے لگائے۔ دونوں کی شناخت انمول اور نیلم کے نام سے ہوئی ہے۔