بھارت:مدھیہ پردیش لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے نو منتخب وزیر اعلیٰ موہن یادو نے مذہبی اور عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔وزیر اعلیٰ موہن یادو نے سپریم کورٹ کے 2005 میں دیے گئے فیصلے کے تناظر میں پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔28 اکتوبر 2005 کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ مذہبی اور عوامی مقامات پر صبح 10 بجے سے اگلی صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔فیصلے کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے صوتی آلودگی پھیلتی ہے جس سے انسانی صحت متاثر ہوتی ہے، تہواروں کے موقعوں پر سال میں 15 دن تک لاؤڈ اسپیکر کو آدھی رات تک استعمال کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ بغیر اجازت لاؤڈ سپیکر اور دیگر ساؤنڈ ایمپلیفائنگ ڈیوائسز کا کا اونچی آواز میں استعمال ممنوع ہے۔