سینٹرل پارک مین ہٹن سے36سالہ شخص لاش برآمد
نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں سینٹرل پارک کے پلے گراؤنڈ سے ایک 36 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،پولیس کا کہنا ہے کے ابھی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کوصبح 8:30 بجے ایک کال موصول ہوئی کہ ہیکسچر پلے گراؤنڈ میں E. 62 اسٹریٹ کے قریب سینٹرل پارک میں ایک لاش موجود ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول ایک 36 سالہ شخص معلوم ہوتا ہے جس کے پیٹ، سینے اور گردن کے حصے میں کئی زخم تھے، متاثرہ شخص کی موت آدھی رات کو ہوئی ہے ۔پولیس مکمل تفتیش کر رہی ہے لیکن ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ زخم خود سے لگائے گئے تھے۔مقتول کی جیب سے ایک چاقو برآمد ہوا۔طبی معائنہ کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ہو گا۔ پولیس کی طرف سے ابھی تک اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔