نیویارک پولیس کے جوانوں نے ذہنی معذور بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کردیا
اسٹیٹن آئی لینڈ میں سانتا اور NYPD کے نوجوانوں نے کرسمس کی خوشیاں منانے کے لیےزہنی معذور بچوں کے ساتھ دن گزارا۔ہائی وے پٹرول 5 کے اراکین نے اس خاص دن پر جادوئی خوشیاں بکھیرنے کا آغاز کیا اور اپنی پولیس وین کو سانتا کی گاڑی میں تبدیل کردیا۔ سارجنٹ اور اس کی 12 موٹرسائیکلوں پر مشتمل بریگیڈ نے سیٹن فاؤنڈیشن فار لرننگ کا رخ کیا جہاں اسپیشل بچوں نے خوشی سے جھومتے ہوئے انکا استقبال کیا۔ سیٹن فاؤنڈیشن فار لرننگ خصوصی تعلیم کے لیے وقف اسکول ہے۔ وہا ں موجود بچوں کے والدین کا کہنا تھا کے اس طرح کی تقریبات ہونی چاہیئں کیونکہ بچوں کو اس طرح خوش دیکھ کے ہمیں بے انتہا خوشی ملتی ہے اور خوشگوار ماحول پیدا ہوتا ہے۔ پرنسپل ڈیان ٹرانٹو کا کہنا تھا کے ہمارے بچے مال کا دورہ کرنے یا سانتا کو کہیں اور دیکھنے سے قاصر ہیں تو وہ سانتا کو یہاں دیکھ کے بہت خوش ہوتے ہیں اور بے صبری سے اس کا انظار کرتے ہیں۔سارجنٹ جیمز گیٹونے کہا کے یہ ٹوائے ڈرائیو کا گیارہواں سال ہے جو نہ صرف طلباء کے دلوں کو چھوتا ہے بلکہ اس میں شامل افسران پر بھی گہرا اثر ڈالتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا مقصد صرف کھلونے فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ ان خاندانوں کے دن کو روشن کرنا اور انہیں یہ دکھانا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے ان سے پیار کرتے ہیں