vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی برونکس میں سات منزلہ رہائشی عمارت منہدم

0

نیو یارک سٹی کے بورو  برونکس میں سات منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  انخلاء کے دوران دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر کمشنر لورا کاوناگ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ معجزانہ طور پر عمارت کے گرنے سے کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔ جائے وقوعہ اور فوٹیج کو دیکھ کے اندازہ ہوا ہے کہ یہ  حادثہ خطرناک بھی ہو سکتا تھا۔فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ تمام لوگوں کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔ عمارت میں 47 رہائشی یونٹس ہیں اور چھ کاروبار ی ۔نیویارک پولیس کو شام 3:38 پر کال موصول ہوئی اور ایک عمارت کے گرنے کی اطلاع دی گئی ، تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ عمارت کا کونا منہدم ہو گیا ہے، فرشیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور لٹک رہی ہیں اور بیرونی دیواریں گر گئی ہیں۔میئر ایرک ایڈمز نے تصدیق کی کہ سٹور کے اندر موجود تمام افراد کو عمارت  گرنے سے پہلے باہر نکال دیا گیا تھا۔ میئر نے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ ابھی تک کسی اموات  کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.