vosa.tv
Voice of South Asia!

یمنیٰ زیدی فلم ’نایاب‘ میں جلوہ گر ہوں گی

0

ٹی وی کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ویمن قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے خاندانی اور سماجی مسائل کے علاوہ دیگر کئی مشکلات سے گزرتی ہیں۔نایاب‘ میں یمنیٰ زیدی نایاب نامی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جو بچپن سے ہی کرکٹر بننا چاہتی ہیں لیکن خاندان اور سماجی مسائل کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش آتی ہیں۔فلم کے کردار نایاب کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہوتا ہے اور فلم میں ان کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان اور محمد فواد خان سمیت فریال محمود بھی دکھائی دیں گی۔جاوید شیخ نے نایاب کے والد کا کردار ادا کیا ہے جہاں وہ نایاب کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف ہیں جبکہ بھائی کا کردار محمد فواد خان نے ادا کیا ہے جہاں وہ کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے سے قومی ٹیم میں سلیکشن تک نایاب کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔ 2 منٹ 43 سیکنڈ کے ٹریلر کے آغاز میں نایاب کے بھائی ویمن کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے کے لیے والد سے اجازت لے رہے ہوتے ہیں۔ٹریلر کا آغاز نایاب کے بھائی کے ساتھ ہوتا ہے جہاں وہ والد سے نایاب کے ویمن کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے کی اجازت مانگ رہے ہوتے ہیں، ٹریلر کے دوران یہ بھی دکھایا گیا کہ جاوید شیخ نایاب کے بھائی کو اعلیٰ نوکری کے حصول کے لیے کینیڈا جانے پر مجبور کرتے ہیں۔یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی فلم کی زیادہ تر شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کی گئی ہے، تاہم اس کے متعدد مناظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.