vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ۔میکسیکوخواتین فٹبال ورلڈ کپ2027 کی میزبانی کے لیے کوشاں

0

امریکہ  اور میکسیکو نے 2027 میں خواتین کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے مشترکہ بولی کا اعلان کیا ہے جو 2026 میں کینیڈا کے ساتھ مردوں کے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے لیے اپنی کامیاب مہم کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ان کی بولی کو دوسرے ممکنہ میزبانوں جیسے برازیل اور یورپی ممالک کی تینوں سے مقابلے کا سامنا کرنے کی توقع ہے۔دونوں ممالک کی فٹ بال فیڈریشنز نے مشترکہ بولی کا اعلان کیا، جس میں برازیل اور جرمنی، بیلجیئم اور ہالینڈ کی تینوں ٹیموں کی بولیوں کا مقابلہ کیا۔امریکی ساکر کے صدر پارلو کون کا کہنا ہے کہ یہ خواتین کے فٹ بال کے لیے ایک اہم وقت ہے، امریکہ اور میکسیکو ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ایک منفرد پوزیشن میں ہیں جو صرف ایک سال قبل مردوں کے ورلڈ کپ کے لیے استعمال کیے جانے والے وینیوز، انفراسٹرکچر اور پروٹوکول سے فائدہ اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ خواتین فٹبال ورلڈ کپ اسپین کی ٹیم نے جیتا تھا ۔ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.