vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکا:محکمہ آثار قدیمہ کو  انسانی ہڈیوں کی باقیات برآمد

0

سری لنکن سیلون الیکٹرسٹی بورڈ ارکان نے ماتارا قلعہ میں الیکشن سیکرٹریٹ کے دفتر کے سامنے بجلی کے کھمبے کی تنصیب کے لیے کھدائی کی تو انسانی ہڈیوں کی باقیات برآمد ہوئی۔ان باقیات کو تحویل میں لے لیا گیا اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ باقیات ڈچ دور کی ہیں۔پولیس نے کہا کہ سی ای بی کے کارکنوں نے محکمہ آثار قدیمہ کو ممکنہ انسانی ہڈیوں کی دریافت کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعدتحقیقات شروع کردی گئیں  اور یہ معاملہ ماتارا مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے لایا گیا۔مجسٹریٹ نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور انسانی ہڈیوں کی باقیات کا بھی جائزہ لیا،پولیس نے کہا کہ کھدائی کے مقام سے انسانی ہڈیوں کے کئی ٹکڑے، چینی مٹی کے برتن کے ٹکڑے، ایک سگریٹ نوشی کا پائپ اور مٹی کے برتنوں کے مختلف ٹکڑے  بھی برآمد ہوئے ۔مجسٹریٹ نے ان ٹکڑوں کو میوزیم میں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے آثار قدیمہ کے حکام کو اس جگہ پر مزید کھدائی کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ آثار قدیمہ کے حکام کے مطابق یہ باقیات  ممکنہ طور پر ڈچ نوآبادیاتی دور سے تعلق رکھتی ہیںتا ہم مترہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.