vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت سمجھتاہے

0

پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کا واحد راستہ دو ریاستی ہے اورپاکستان القدس شریف  کوبطور دارالحکومت فلسطینی ریاست کا ہونا چائیے پاکستان اس کا حامی ہے ۔ پاکستان اور امریکی حکام کی ملاقاتوں میں دونوں اطراف کے تحفظات پربات کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہےکوئی بھی جگہ عوام کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ممتاز زہرابلوچ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر  بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، پاکستان نے کبھی مقبوضہ کشمیر  پربھارتی قبضہ تسلیم نہیں کیا۔ مسئلہ کشمیرکے پُرامن،کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تک کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا عافیہ صدیقی سے متعلق بیانات سنجیدہ نوعیت کے ہیں،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھاکر تحقیقات کرائی جائیں،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت ہماری اولین ترجیح ہے۔ممتاز زہرا گلوچ کا کہنا تھا پاکستان نے امریکاکے ساتھ بات چیت کا عزم کررکھا ہے اور رواں ہفتے اعلیٰ امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں یہ دورے پاک امریکا تعلقات کی کثیرالجہتوں سےمتعلق ہیں ان دوروں کا محور صرف افغانستان نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.