نیپالی وزیراعظم کی امریکی عہدیدار سے ملاقات
نیشنل سیکورٹی کونسل برائے جنوبی ایشیا کے سینئر ڈائریکٹر اور صدر کی معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ریئر ایڈمرل ایلین لاوباچر نے وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘پرچنڈا’ سے ملاقات کی۔نیپالی وزارتِ خارجہ کے مطابق بالواتار،کھٹمنڈو میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں نیپال امریکہ تعلقات اور باہمی مفادات اور فوائد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل سینئر ڈائریکٹر لاوباچر نے وزیر برائے امور خارجہ نارائن پرکاش سعود سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسی دن انہوں نے آرمی چیف پربھرام شرما کے ساتھ میٹنگ کی اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔