پاکستانی ڈرامہ عداوت کے چوتھے ٹیزر نے دھوم مچادی
پا کستان کے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ کے چوتھے ٹیزر نے دھوم مچادی ہے۔ڈرامہ سیریل ’عداوت‘میں سید جبرانانعم تنویر،سعدقریشی،نویدرضا،فاطمہ آفندی شازیل شوکت دانیہ انور ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جو اس سے قبل فلم پنجاب نہیں جاؤں گی اور شارٹ فلم دودھ پتی کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ڈرامے میں فاطمہ آفندی پہلی بار منفی کردار میں دکھائی دے گی۔عداوت کی کہانی سعد قریشی،فاطمہ آفندی،سید جبران،شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اریبہ ماریہ سے بدلہ لیتی ہیں۔یوٹیوب پر عداوت کے ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کے منتظر ہیں۔ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ انعم تنویر اور سعد قریشی کی شادی ہوتی ہے لیکن کسی وجہ سے فاطمہ آفندی سے کہا جاتا ہے کہ 15 دن میں ان کی ریحان سے شادی کی جارہی ہے۔فاطمہ آفندی یہ سن کر غصے میں آجاتی ہیں اور انتقام لینے کی تھان لیتی ہیں۔تاہم اس سے قبل پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ ان کی ریحان سے شادی ہوچکی ہے اور وہ شادی کے دن ہی شوہر کو بچے کو گود میں لیے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔